بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ثاقب نثار کی آڈیو، رانا شمیم کا بیان حلفی، بڑا سوالیہ نشان ہے، پی ڈی ایم

اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے آڈیو بیان اور سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے بیان حلفی بہت بڑا سوالیہ نشان ہیں۔

پی ڈی ایم اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت اور اپوزیشن پر کرپشن کیسز میں ناانصافی کے خدشات کا پہلے ہی اظہار کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ثاقب نثار کی آڈیو کل سے چل رہی ہے، عدلیہ پر سوالات اٹھ رہے ہیں، وضاحت ججوں اور عدلیہ نے خود کرنی ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق چیف جسٹس (ر) ثاقب نثار نے خود سے منسوب آڈیو کلپ کی تردید کردی ہے۔

پی ڈی ایم ترجمان نے مزید کہا کہ اپوزیشن پہلے ہی خدشات ظاہر کرچکی ہے کہ ناانصافی ہورہی ہے، اب وضاحت ججوں اور عدلیہ نے خود کرنی ہے۔

حافظ حمد اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ سامنے آنے والے بیانات اور آڈیو ٹیپ عدلیہ پر بڑا سوالیہ نشان ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.