بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

معزز ججز کو سیاسی اجتماعات سے دور رہنا چاہیے، شہزاد اکبر

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ معزز ججز کو سیاسی اجتماعات سے دور رہنا چاہیے۔

ایک بیان میں شہزاد اکبر نے عاصمہ جہانگیر کی یاد میں منعقدہ تعزیتی کانفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خطاب کے حوالے سے ردِ عمل دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معزز ججز کو ایسے سیاسی اجتماعات سے دور رہنا چاہیے، چیف جسٹس کے بعد مفرور شخص کا خطاب رکھا گیا۔

وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ نواز شریف کا خطاب رکھنے پر کانفرنس کے منتظمین کی غیر جانبداری پر سنجیدہ شبہات پیدا ہوئے ہیں۔

اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی تعزیتی کانفرنس میں نواز شریف کا خطاب رکھنے پر ردِعمل دیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ چیف جسٹس اور سینئر ججز کی تقریر کے بعد ایک مفرور شخص کا کانفرنس سے اختتامی خطاب رکھنا، ججز اور عدلیہ کی توہین اور ملک اور آئین کا مذاق اُڑانے کے مترادف ہے۔

فواد چوہدری نے اسی تناظر میں کانفرنس میں شرکت سے معذرت کی اور ساتھ ہی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو بھی اس معاملے پر غیر جانبدار رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.