بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مقبوضہ بیت المقدس میں مسلح فلسطینی کی فائرنگ، ایک اسرائیلی ہلاک، 3 زخمی

مقبوضہ بیت المقدس میں ایک مسلح فلسطینی کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی پولیس کے مطابق اتوار کو یروشلم کے قدیم شہر میں یہ واقعہ پیش آیا، اسرائیلی پولیس ترجمان کے مطابق سب مشین گن سے مسلح شخص پولیس کی فائرنگ سے مارا گیا۔

واضح رہے کہ یہ گزشتہ چار دنوں میں مقبوضہ بیت المقدس میں دوسرا حملہ ہے اور یہ الاقصیٰ مسجد کمپاؤنڈ کے گیٹ کے قریب ہوا۔

بتایا جارہا ہے کہ مسلح شخص مشرقی بیت المقدس کا رہائشی تھا۔

فائرنگ سے زخمی 3 افراد اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، زخمیوں میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.