آئندہ عام انتخابات کے لیے ملک میں ساڑھے گیارہ کروڑ سے زائد ووٹرز کے لیے ایک لاکھ نوے ہزار سے زائد الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں درکار ہوں گی۔
بھارت میں دو ہزار انیس کے انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے نظام پر ایک سو چھبیس ارب پاکستانی روپے کے برابر پیسہ خرچ کیا گیا۔
ماہرین کے مطابق بھارت میں انتخابات میں بڑی رقم خرچ ہونے کے باوجود اپوزیشن جماعتوں کو نتائج پر تحفظات رہے۔ پاکستان میں اس پر کتنا پیسا لگے گا؟ اس حوالے سے نیا سوال کھڑا ہوگیا۔
تینتیس ملکوں میں الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کی کچھ اقسام کا استعمال کیا گیا، کچھ ملکوں میں ان مشینوں کی شفافیت پر تحفظات بھی سامنے آئے۔
Comments are closed.