سانحہ مہران ٹاؤن کیس میں ملزمان اور ورثا کے درمیان دیت کی رقم کی ادائیگی کے معاملات طے پاگئے۔
مکان مالک اور فیکٹری مالک ورثا کو فی کس 42 لاکھ روپے دیت ادا کریں گے۔
ورثا کا کہنا ہے کہ فیکٹری مالک 60 فیصد اور مکان مالک 40 فیصد رقم ادا کرے گا، ابتدائی طور پر 10، 10 لاکھ روپے کے چیک دیے جائیں گے۔
ورثا کے مطابق دو سال کے دوران دیت کی تمام رقم ادا کی جائے گی۔
یاد رہے کہ سانحہ مہران ٹاؤن کی فیکٹری میں آگ لگنے سے 9 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.