سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم نے بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ’پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ‘ نہ دیے جانے کی وجہ بتادی۔
وسیم اکرم نے کہا ہے کہ اگرچہ بابر نے ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز بنائے اور سرفہرست رہےلیکن پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے انتخاب کا معیار ہمیشہ یہ نہیں ہوتا کہ کون زیادہ رنز بناتا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’یہ بھی دیکھاجاتا ہے کہ کون زیادہ متاثر کن ہے، اس لیے انہوں نے دیکھا کہ ٹورنامنٹ کے دوران کس خاص کھلاڑی کی کارکردگی کیسے اثر انداز رہی ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’آسٹریلیا نے زیادہ تر میچز اکیلے ڈیویڈ وارنر کی کارگردگی کی وجہ سے جیتے‘۔
وسیم اکرم نے مزید کہا کہ ’یہی نہیں آسٹریلیا ورلڈکپ بھی جیتا ہے‘۔
خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 اختتام پذیر ہوگیا جس کا ٹائٹل آسٹریلیا نے اپنے نام کیا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اختتام پر آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کو ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا ہے جس پر شائقین کرکٹ سمیت سابق کرکٹرز بھی شدید ناراض ہیں۔
Comments are closed.