چین کی ایک کمپنی نے اپنے ہر ملازم کو سال بھر نہایت محنت سے کام کرنے پر پلے اسٹیشن 5 بطور تحفہ دیا جس پر ملازمین خوشی سے نہال ہوگئے۔
یہ شاندار تحفہ چین کی ایک گیمنگ کمپنی نے اپنے ملازمین کو دیا ہے، تحفے میں پلے اسٹیشن 5، گرافک کارڈز اور ننٹینڈو سوئچ کنسول شامل ہیں۔
اس حوالے سے کمپنی کے ایک ملازم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس بارے میں ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ کمپنی میں سالانہ میٹنگ کے موقع پر ایک کامیاب سال کے لیے ملازمین کو یہ شاندار تحفہ دیا گیا۔
Comments are closed.