اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے دو تین رہنماؤں نے تماشا لگا رکھا ہے، ہر وقت ایک ادارے کو ٹارگٹ کریں گے تو ردعمل تو ہوگا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ امید ہے مریم، فضل الرحمان ترجمان افواج پاکستان کی بات کو سمجھیں گے، فوج پر دباؤ کا مقصد جمہوری حکومت کو گرانا ہے، مریم نواز اور فضل الرحمن فوج کو ٹارگٹ کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترجمان افواج پاکستان نے قیاس آرئیوں سے متعلق واضح بات کی، فوج حکومت کے ماتحت ادارہ ہے، اس کو متنازعہ نہ بنایا جائے پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کیلئے ایسا کیا جاتا ہے۔
The post ہر وقت ایک ادارے کو ٹارگٹ کریں گے تو ردعمل بھی آئیگا، فواد چوہدری appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.