ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ رضاربانی نے بلکل ٹھیک کہا یہ کابینہ نابینہ ہے، نابینا وفاقی حکومت نے آئین سےانحراف کیا ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے غیر آئینی آرڈیننس جاری کیا گیا ہے، آئینی اعتبارسے حکومتی فیصلوں نے تباہی مچادی ہے، حکومت نے صدرسے تین بڑے غلط فیصلے کروائے، قاضی فائز کیس میں وفاقی حکومت کی جگ ہنسائی ہوئی۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جزیروں پر غلط آرڈیننس جاری کروایا گیا، تیسراغلط فیصلہ سینیٹ انتخابات پرآرڈیننس کا اجراء ہے، عمران خان حکومت میں ایک چیز کےتین رخ ہو سکتےہیں، اپنی بدنیتی کے لیے الیکشن کمیشن کااستعمال نہ کیاجائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں تجاوزات کے خلاف مہم کو سیاسی بنانے کی کوشش کی، قابضین سے قبضہ واگزارکرائیں گے، غلط مشوروں اوراعلانات کی وجہ سے غیریقینی ہے، یہ لوگ اجلاس ملتوی کر کے پھر آرڈیننس جاری کرتے ہیں، اگر آرڈیننس جاری کرنا تھا تو سپریم کورٹ کا وقت کیوں ضائع کیا۔
Comments are closed.