کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں مشتبہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کر کے ایک کو ہلاک جبکہ 5 کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی عمر شاہد حامد کہتے ہیں کارروائی کے دوران بارود سے بھرا رکشہ ،خودکش جیکٹ، مارٹر شیلز، بارودی اینٹیں، بھاری اسلحہ اور بڑی تعداد میں دستی بم بھی قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔
کراچی کے شاہ لطیف ٹاؤن میں مشتبہ دہشتگردوں کی موجودگی پر دو منزلہ عمارت پر چھاپا مارا گیا۔ کارروائی کے دوران دہشتگردوں نے بکتر بند گاڑی پر دستی بم سےحملہ اور فائرنگ کی، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دہشتگردوں کی مبینہ تخریب کاری کے منصوبے سے متعلق آج دوپہر3 بجے سندھ حکومت اور سی ٹی ڈی حکام پریس کانفرنس کریں گے۔
Comments are closed.