پنجاب کے مختلف شہروں میں میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے، لاہور میں ہونے والے میٹرک امتحانات میں 2 لاکھ 92 ہزار 836 بچوں نے امتحان دیا، گوجرانوالہ میں 400 امیدوار ایسے رہے جنہوں نے پورے 1100 نمبر حاصل کیے۔
چیرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکینڈری ایجوکیشن مرزاحبیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میٹرک امتحانات میں 2 لاکھ 92 ہزار 836 بچوں نے امتحان دیا، جن میں سے 2 لاکھ 88 ہزار617 بچوں نے امتحان پاس کیا۔
مرزا حبیب نے کہا کہ میٹرک میں کامیابی کا تناسب 98.58 فیصد رہا۔
گوجرانوالہ کے تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کےنتائج جاری کردیے، یہاں بھی لاہور کی طرح دلچسپ نتائج دیکھنے میں آئے۔
گوجرانوالہ میں چار سو امیدواروں نے گیارہ سو میں سے پورے 1100 نمبر حاصل کیے، بورڈ کے امتحان میں کامیابی کا تناسب 99 اعشاریہ 29 فیصد رہا، 2 لاکھ 48 ہزار سے زائد طلبا امتحان میں شریک ہوئے۔
ملتان میں بھی میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ، جس کے مطابق 130310 طلباء و طالبات نے امتحان میں شرکت کی اور 129455 طلباء و طالبات کامیاب ہوئے۔
بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ کامیابی کا تناسب 99.34 فیصد رہا۔
ساہیوال بورڈ نے بھی میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا، جس کے مطابق میٹر ک کےامتحان میں 85 ہزار339 طلباوطالبات نےحصہ لیا۔
چیئرمین میٹرک بورڈ ساہیوال کا کہنا ہے کہ 84 ہزار 683 طلبا و طالبات کامیاب قرار پائے، کامیابی کا تناسب 99.3 فیصد رہا۔
Comments are closed.