امریکا کی جانب سے ایک طرف یمن کے حوثی باغیوں کو دہشت گرد تنظیم کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تو دوسری جانب حوثی باغیوں کی جانب سے حملے جاری ہیں۔
عرب اتحادی افواج کی جانب سے یمن کے حوثی باغیوں کا سعودی عرب میں ڈرون سے حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔
عرب اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کے مطابق دھماکا خیز مواد سے بھرا ڈرون آج صبح حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں بھیجا تھا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے ڈرون حملے کا مقصد شہری آبادی اور املاک کو نشانہ بنانا تھا۔
Comments are closed.