سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کا آغاز کل سے ہو رہا ہے، ایونٹ تمام تر کووڈ ایس او پیز کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے۔
میلبرن میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، کووڈ ایس او یپز کے تحت تماشائیوں کی 50 فیصد تعداد ٹینس کورٹس میں موجود ہوگی۔
سوشل ڈسٹنسنگ اور ماسک کا استعمال لازمی ہوگا، آسٹریلین اوپن میں شریک تمام کھلاڑیوں کے میچز سے قبل کووڈ ٹیسٹنگ بھی کی گئی جو منفی آئی ہے۔
تمام ٹینس پلیئرز نے 14 دن کی آئیسولیشن بھی مکمل کی تھی، پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق بھی آسٹریلین اوپن میں حصہ لینے کے لئے میلبرن میں موجود ہیں۔
Comments are closed.