پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا ہے کہ راتوں رات پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) بنائی گئی اور یہ بغیر مشاورت کے سب کچھ کر رہی ہے۔
ڈاکٹر قیصر سجاد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میڈیکل کے رزلٹ کا اعلان ہوگیا ہے، بے تحاشہ طالب علم فیل ہوگئے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ امتحانات کو منسوخ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ہی دن امتحانات ہونے چاہئیں، 30 دن امتحانات نہیں ہونے چاہئیں۔
پی ایم اے کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد نے کہا کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کو دنیا بھر میں لوگ جانتے ہیں، یہ ایک رجسٹریشن باڈی ہے۔
ڈاکٹر قیصر نے مزید کہا کہ ہرصوبے کی الگ الگ رجسٹریشن باڈی بنے گی تو ڈاکٹروں کیلئے مشکلات ہوں گی۔
Comments are closed.