پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر یوتھ ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے، ٹائٹل کے لیے پاکستان اتوار کو تھائی لینڈ سے مقابلہ کرے گا۔
کورونا وبا کی وجہ سے اس سال یوتھ ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ آن لائن منعقد ہورہی ہے، ہفتے کو ہونیوالے سیمی فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو 14 کے مقابلے میں 22 پوائنٹس سے شکست دی۔
پاکستان کی جانب سے علی سلمان، مونس خان، امداد علی اور عثمان شوکت نے شاندار کھیل پیش کیا اور کامیابی سمیٹی۔
فائنل میں پاکستان کا مقابلہ تھائی لینڈ سے ہوگا جس نے سیمی فائنل میں بھارت کو 27-9 سے شکست دی۔
Comments are closed.