کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی حراست میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی، سپریم کورٹ کے فیڈرل ریویو بورڈ نے حافظ سعد رضوی کو زیرحراست رکھنے میں توسیع کی۔
اعلامیے کے مطابق فیڈرل ریویو بورڈ نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب کو آگاہ کردیا، سپریم کورٹ کے فیڈرل ریویو بورڈ کا اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے کراچی میں ہوا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سعد رضوی کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کوٹ لکھپت جیل میں رکھا گیا ہے۔
29 ستمبر کو ڈپٹی کمشنر لاہور نے سپریم کورٹ کے فیڈرل ریویو بوڈ کو خط لکھا تھا، خط سعد رضوی کی حراست کےمعاملے کا جائزہ لینے کے لیے لکھا گیا تھا۔
Comments are closed.