بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی سے اسکردو جانے والی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ

کراچی سے اسکردو کیلئے روانہ ہونے والی پی آئی اے کی پرواز کو موسم کی خرابی کی وجہ سے اسلام آباد میں اتار لیا گیا ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق  پی آئی اے کی پرواز پی کے 455 کراچی سے روانہ ہوئی تو اسکردو میں موسم خراب ہوگیا، طیارہ منزل کے قریب پہنچ چکا تھا کہ ایئر ٹریفک کنٹرول کی ہدایت پر رخ موڑ دیا گیا۔

ایئر سفاری اسکردو شہر میں دو گھنٹے قیام کرے گی، مسافروں کو خصوصی بسوں کےذریعے سیاحتی مقام شنگریلا لے جایا جائیگا۔

ترجمان ایوی ایشن اتھارٹی  کا بتانا ہے کہ ایئر بس اے 320 اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتر گئی ہے۔

پاکستانیوں کا اسکول کی ڈیسک پر یا عام عوامی جگہوں پر اپنا نمبر لکھ دینا تو عام بات ہے لیکن پی آئی اے طیارے میں بھی ایک مسافر نے اپنا نمبر لکھ چھوڑا۔

اسکردو ایئرپورٹ  کے مینیجر  حبیب اللہ کا کہنا ہے کہ موسم ٹھیک ہونے پر طیارہ اسکردو روانہ ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.