وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ کی معذرت اور پاکستان کے دورے کا اعلان ہمارے مؤقف کی بڑی کامیابی ہے۔
انہوں نے چیئرمین انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ این وٹمور کے پاکستان میں سیریز نہ کھیلنے کے فیصلے کے بعد پہلے تبصرے پر ردعمل میں کہا کہ انگلش کرکٹ بورڈ کی معذرت ہمارے مؤقف کی بڑی کامیابی ہے۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ کھلاڑیوں، سفارتکاروں، انٹرنیشنل میڈیا اور ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے پاکستان کا ساتھ دیا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ کے خلاف ایک اور سازش ناکام ہوئی۔
واضح رہے کہ این وٹمور نے اپنے بیان میں افسوس کا اظہار کیا ، اور کہا کہ پاکستان کا دورہ نہ کرنے کا فیصلہ بورڈ کا تھا کھلاڑیوں سے مشورہ نہیں کیا گیا تھا، اگلے سال شیڈول دورے کے حوالے سے جو ہو سکا ہم کریں گے۔
Comments are closed.