میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج روکنے کے لیے ملک گیر سطح پر انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی گئیں ۔
دنیا بھر میں انٹرنیٹ بندش کی مانیٹرنگ کرنے والے گروپ کے مطابق میانمار میں صبح 10 بجے سے انٹرنیٹ سروسز معطل ہیں۔
دوسری طرف میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف ینگون یونیورسٹی کے نزدیک نوجوانوں نے احتجاج کیا اور آمریت ختم کرنے کے نعرے لگائے۔
میانمار میں احتجاجی مظاہرے روکنے کے لیے سوشل میڈیا ویب سائٹس پر بھی پابندیاں لگائی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ میانمارمیں رواں ہفتے فوجی بغاوت کے بعد ایک سال کی ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔
Comments are closed.