حکومت نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کے لیے وفاقی کابینہ سے منظوری حاصل کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے منظوری سرکلر سمری کے ذریعے لی گئی، سینیٹ انتخابات کا کیس ابھی سپریم کورٹ میں بھی زیرِسماعت ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے آرڈیننس کی ڈرافٹنگ اٹارنی جنرل نے کی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان کو بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ سینیٹ الیکشن کا شیڈول 11 فروری کو جاری ہو گا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکومت نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق آرڈیننس بنا لیا ہے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ سینیٹ انتخابات سے متعلق آرڈیننس کا یہ مسودہ وزیرِاعظم عمران خان کوبھیج دیا گیا ہے۔
Comments are closed.