پنجاب کے شہر شیخو پورہ کے علاقے رانا ٹاؤن میں گوبر پھینکنے کے جھگڑے میں فائرنگ کر کے سابق کونسلر کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول سابق کونسلر منیر احمد اپنے دفتر کے باہر کھڑے تھے کہ مخالفین نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گئے۔
ملزمان کو شبہ تھا کہ ان کے خلاف سابق کونسلر منیر احمد نے پولیس کو شکایت کروائی ہے۔
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری رانا ٹاؤن پہنچ گئی، فیروز والا پولیس نے ارسلان سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
مقتول منیر احمد گوجر کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی گئی ہے جبکہ ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Comments are closed.