بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے دوران اجلاس نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کرکٹ ٹیموں کے دوروں کی منسوخی پر وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو الگ الگ ہدایات دیں۔

انہوں نے ملک مہنگائی کنٹرول کرنے اور ووٹنگ مشین پر کام کو اور تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈکی ٹیموں کے دورے ختم ہونے کے معاملے کو وزیراعظم عمران خان کے ایبسلوٹلی ناٹ کہنے سے جوڑ دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ووٹنگ مشین پر پارلیمنٹ اور کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔

دوران اجلاس ووٹنگ مشین سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے اعتراضات پر بھی بات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ کونسی اشیاء، کیوں مہنگی ہوئیں اس حوالے سے عوام کو باخبر رکھنا ضروری ہوگیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں لڑکیوں کو اسکول جانے سے روکنا غیر اسلامی ہوگا ۔

عمران خان نے مزید کہا کہ اشیائےخورونوش کی قیمتیں بڑھانے سے پہلے عوام کو حقائق بتائےجائیں۔

ذرائع کے مطابق دوران اجلاس وزیر خزانہ شوکت ترین نے بریفنگ دی کہ ڈالر ریٹ بڑھنے کا کئی چیزوں پر اثر پڑا ہے، جسے کنٹرول کررہے ہیں۔

قومی احتساب بیورو( نیب ) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جائیدادیں فوری طور پر فروخت کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی فخر امام نے کابینہ اجلاس میں بریفنگ دی اور بتایا کہ پوری دنیا میں فوڈ آئٹمز کی قیمتیں بڑھی ہیں۔

فخر امام نے بتایا کہ خریف کی فصلیں 20 فیصد زیادہ آئیں گی، چاول، گنا، کپاس کی فضل اور سبزیاں وغیرہ معمول سے زیادہ تیار ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں نئے ٹرانس ریل ٹریک، پشاور، کابل، جلال آباد، مزار شریف اور تاشقند پر بھی بریفنگ دی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.