بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پولیس کی کورونا ویکسین کارڈ سے متعلق کراچی کے شہریوں کو اہم ہدایت

کراچی میں پولیس نے شہریوں کو کورونا ویکسین کارڈ ساتھ رکھنے کی ہدایت کردی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ریسٹورینٹس، ہوٹلز اور شادی ہالز جانے والوں کو کورونا ویکسین کارڈ ساتھ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ سندھ کے احکامات واضح نہیں ہیں، کارروائی کے لئے کہا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ کورونا وائرس کی ایس اوپیز پر عملدرآمد کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں، ریسٹورینٹس، ہوٹلز اور شادی ہالز میں شہریوں کے ویکسین کارڈ چیک کیے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.