بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم کے خطاب میں سابق امریکی صدر ریگن کے خطاب کا حوالہ

وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ سے خطاب میں سابق امریکی صدر ریگن کے ایک خطاب کا بھی حوالہ دیا۔

اس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ بحث چھڑ گئی کہ سابق امریکی صدر ریگن نے یہ بیان دیا تھا یا نہیں۔

وزیراعظم نے کہا ہےکہ جنوبی ایشیا میں امن کا دار و مدار مسئلہ کشمیر کے حل میں ہے، پاکستان بھارت سمیت تمام پڑوسیوں کے ساتھ امن کا خواہشمند ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں سابق امریکی صدر رونلڈ ریگن کے ایک بیان کا حوالہ دیا، اس پر ایک خاتون صحافی نے ٹوئٹ کیا کہ سابق امریکی صدر ریگن نے تو ایسی بات کبھی کہی ہی نہیں،  وزیراعظم کی تقریر میں جس نے یہ غلط اطلاع لگائی اسے نوکری سے نکال دینا چاہیے۔

خاتون صحافی کے اس ٹوئٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ تقریر نویس کو نہیں، بلکہ وزیراعظم کو نوکری سے نکال دینا چاہیے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان کی تقریر کا ایک حصہ بھی شیئر کیا ہے۔

اس بحث میں حصہ لیتے ہوئے پنجاب حکومت کے ترجمان اظہر مشوانی نے ایک ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ رونالڈ ریگن نے واقعی وہ بات کہی تھی جس کا ذکر عمران خان نے اپنے خطاب میں کیا۔

کچھ ہی دیر بعد کسی نے رونالڈ ریگن کی اصل ویڈیو شیئر کر کے بتایا کہ ریگن نے افغان مجاہدین کا نہیں بلکہ نکاراگوا کے باغیوں کا ذکر کرتے ہوئے وہ بات کہی۔

اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد اظہر مشوانی نے اپنی غلطی تسلیم کر کے معذرت کر لی، تاہم یہ بھی کہا کہ سابق صدر ریگن کے خطاب کا پس منظر وہی تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.