بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سماجی فاصلے کے اصول پر عمل کرنا ہے، یاسمین راشد

وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کا واحد حل ویکسینیشن ہے، ہمیں سینیٹائزر اور سماجی فاصلے کے اصولوں پر عمل کرنا چاہیئے۔

فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ماں اور بچے کی صحت کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں، خواتین کی بیماریوں سے متعلق ایک ریفرنس اسپتال بن رہا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 928 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 68 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 13 ہزار 716 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 08 فیصد ہو گئی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کورونا وائرس کی صورتِ حال سے متعلق کہنا ہے کہ ہم سب کو چاہیئے کہ ویکسینیشن کرائیں، کیونکہ اسپتال آنے والے مریضوں کی اکثریت ویکسین نہ لگوانے والوں کی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب کے ہر شہری کو ہیلتھ کارڈ کی سہولت دینے جا رہے ہیں، مختلف شہروں میں 11 نئے اسپتال بنا رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.