پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کارروائی کے دوران مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا۔
راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اینٹی کرپشن یونٹ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ٹیلیفون پرمیچ کی معلومات دینے پربکی کو پکڑ کر ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا گیا، پکڑے گئے بکی کا گراؤنڈ کے لیے ڈی جے کا کارڈ بنا ہوا تھا۔
گرفتار شخص دبئی میں پچ اور موسم کے بارے میں معلومات فراہم کر رہا تھا جبکہ نیٹ ورک کی کڑیاں بھارتی مافیا سے ملنے کا واضح امکان ہیں۔
پی سی بی کے مطابق سٹے بازوں کو گراؤنڈ سے معلومات فراہم کرنے والے مشکوک شخص کا فون ریکارڈ حاصل کرلیا گیا ہے اور زیادہ نمبر واٹس ایپ اوردوسرے سوفٹ ویئرپراستعمال ہوئے اور گرفتار شخص نے اعتراف جرم کرلیا۔
The post پی سی بی کی بڑی کارروائی: پنڈی اسٹڈیم سے مشکوک شخص گرفتار appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.