امریکین ایکٹرز یونین کی جانب سے کارروائی کے خطرے کے پیش نظر سابق صدر ٹرمپ نے خود ہی رکنیت چھوڑ دی، مستعفی ہونے پر اسکرین ایکٹرز گلڈ نے ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے دی اسکرین ایکٹر گلڈ امریکین فیڈریشن آف ٹی وی اینڈ ریڈیو آرٹسٹ کے صدر کو خط لکھا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ اب یونین کا حصہ نہیں رہنا چاہتے۔
ٹرمپ کو1990 ء میں اس یونین کی رکنیت ملی تھی، یونین نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ ان کی کمیٹی جلد ایک میٹنگ کرے گی جس میں 6 جنوری کو کیپٹل ہل پر ہونے والے حملے میں ٹرمپ کے کردار سے متعلق کارروائی کے بارے میں فیصلہ کیاجائے گا۔
Comments are closed.