ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے سلسلے میں پولنگ جاری ہے، 8 بجے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہے گا۔
خیبر پختون خوا کے دارالحکومت پشاور میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے سلسلے میں پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ شہید مبین شاہ آفریدی ہائی اسکول نمبر 1 میں پہلا ووٹ پول ہوا۔
کنٹونمٹ بورڈ پشاور کی 5 نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں، کنٹونمنٹ بورڈ کے 5 وارڈز سے 45 امیدوار میدان میں ہیں، جہاں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 32 ہزار 284 ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پشاور کنٹونمنٹ بورڈ کے 5 وارڈز میں مجموعی طور 27 پولنگ اسٹیشنز قائم ہیں، جن میں 14 مردانہ اور 13 زنانہ پولنگ اسٹیشنز ہیں۔
پشاور میں کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیئے گئے ہیں۔
Comments are closed.