افغان مشن پر امریکی سارجنٹ بن کر پاکستان میں فراڈ کرنے والی نائجیرین خاتون دھرلی گئی، دو کارندوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔
ایف آئی اے کے مطابق گروہ کی سرغنہ خاتون، ٹیلی فون پر لوگوں سے رابطہ کرتی، انہیں بتاتی کہ افغانستان سے بڑا خزانہ ملا ہے، جس سے وہ لوگوں کی مالی امداد کررہی ہیں۔
ایف آئی اے کے مطابق مالی امداد بھجوانے کے لیے ایڈوانس اخراجات کے نام پر لوگوں سے رقم بٹوری جاتی، رقم بھی پاکستانی بینکس میں منگوائی جاتی تھی۔
ایف آئی اے کے مطابق یہ گروہ کروڑوں روپے ہتھیا چکا ہے، ملزمان کو ایف آئی اے گوجرانوالہ کے سائبر ونگ نے اسلام آباد سے گرفتار کیا۔
Comments are closed.