سعودی کمپنی کی جانب سے ایشیائی صارفین کے لیے مارچ میں تیل کی قیمت فروری والی ہی رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
سعودی میڈیا کے مطابق سعودی کمپنی کی جانب سے امریکی صارفین کے لیے ایک بیرل خام تیل کی قیمت دس سینٹ بڑھا دی گئی ہے جبکہ ایشیائی صارفین کے لیے مارچ میں بھی تیل کی پرانی قیمت برقرار رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق سعودی کمپنی نے یورپی ممالک کے لیے خام تیل کی قیمت فی بیرل 1.3 ڈالر بڑھا دی جبکہ شمال مغربی یورپی ممالک کو ہلکا خام تیل 0.50 ڈالر اضافے کے ساتھ فروخت ہو رہا ہے۔
Comments are closed.