بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خورشید شاہ کی پروڈکشن آرڈر پر رہائی کا حکم

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی پروڈکشن آرڈر پر رہائی کا حکم جاری کردیا گیا۔

آئی جی سندھ نے خورشید شاہ کو اسلام آباد پہنچانے کے احکامات جاری کیے، وہ آج احتساب عدالت میں پیشی کے بعداسلام آبادروانہ ہوجائیں گے۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر نے آج کے اجلاس کے لیے خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر جاری کر رکھے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما خورشید شاہ نے سپریم کورٹ سے درخواستِ ضمانت واپس لے لی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کی ضمانت کے کیس کی سماعت آج ہوگی،جس کے لیے ان کی بیگمات طلعت بیگم اور گلناز بیگم سپریم کورٹ پہنچ گئی ہیں۔

واضح رہے کہ خورشید شاہ گزشتہ سال ستمبر سے آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں نیب کی حراست میں ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.