بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میامی : عمارت گرنے کے و اقعے میں اموات کی تعداد 9ہوگئی

امریکی شہر میامی میں عمارت گرنے کےو اقعے میں اموات کی تعداد 9ہوگئی جبکہ 150 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

میامی کےمیئر کا کہنا ہے کہ حادثے کےمقام پر ریسکیو آپریشن جاری ہے ، سیکڑوں ریسکیو ٹیمیں اسٹینڈ بائے پر بھی ہیں جبکہ اسرائیل اور میکسیکو سے بھی ماہرین ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

ریسکیو ٹیمیں ملبےسے لاپتہ افراد کی تلاش کتوں، سونر ڈرونز اور انفراریڈ اسکینرز سے بھی کر رہی ہیں۔

یاد رہے کہ میامی میں 12 منزلہ عمارت گرنے کا حادثہ چار روز قبل پیش آیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.