بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سعودیہ میں یکم اگست سے ویکسی نیشن بنیادی شرط ہوگی

سعودی عرب میں یکم اگست سے مارکیٹوں، سرکاری اور نجی دفاتر جانے کیلئے ویکسی نیشن بنیادی شرط ہوگی۔

ترجمان سعودی وزارت داخلہ کے مطابق ویکسین نہ لگوانے والوں کا سرکاری و نجی اداروں ، اسکولز اور شاپنگ مالز میں داخلہ بند ہوگا، ضوابط کے مطابق بیرون ملک سے آنے والوں کو آئسولیشن اور قرنطینہ کی پابندی کرنا لازمی ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہاکہ ان قواعد پر غیرملکیوں نے عمل نہ کیا تو 2 لاکھ ریال ، 2 سال قید کی سزا دی جاسکتی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ قرنطینہ خلاف ورزی کی سزا پوری کرنے پر غیر ملکی کو بے دخل اور بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.