بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افغانستان میں خواتین کرکٹ کی اجازت نہ ملنے پر تشویش ہے، آئی سی سی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا کہنا ہے کہ افغانستان میں خواتین کرکٹ کی اجازت نہ ملنے کی اطلاعات پر تشویش ہے۔

آسٹریلوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان آئی سی سی نے کہا کہ ہم افغانستان میں تبدیل ہوتی صورتِ حال کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

کر کٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ اگر میڈیا رپورٹس ثابت ہو گئیں کہ ویمن کرکٹ کو افغانستان میں سپورٹ نہیں کیا جائے گا تو افغانستان کی میزبانی نہیں کریں گے۔

ترجمان آئی سی سی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں خواتین کی کرکٹ پر پابندی پر کونسل کی اگلی میٹنگ میں بات ہو گی۔

واضح رہے کہ طالبان کے ترجمان احمد اللّٰہ واثق نے آسٹریلوی میڈیا سے خصوصی بات چیت میں کہا ہے کہ طالبان افغانستان میں خواتین کے کرکٹ اور دیگر اسپورٹس کھیلنے پر پابندی عائد کریں گے۔

افغانستان میں طالبان نے خواتین کے کرکٹ اور دیگر اسپورٹس کھیلنے پر پابندی عائدکرنے کا عندیہ دے دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے کیونکہ اس سے بے پردگی ہو سکتی ہے۔

احمد اللّٰہ واثق کا کہنا تھا کہ اسلام ایسے کسی لباس کی اجازت نہیں دیتا جس سے جسم نمایاں ہو۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.