کراچی میں سائٹ کے علاقے میں کپڑے بنانے کے کارخانے میں آگ لگ گئی جسے 3 فائر ٹینڈر کی مدد سے بجھا دیا گیا۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق سائٹ میں کپڑے بنانے کے کارخانے میں آگ لگ جانے کے بعد فائربریگیڈ کی 3 گاڑیاں آگ بجھانے کے لئے روانہ کی گئیں اور کچھ دیر کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہےتاہم آگ کی وجہ سے بھاری مالیت کا کپڑا جل گیا ہے۔
Comments are closed.