لاہور میں معروف گلوکار بلال سعید اور ان کے بھائی کے درمیان ذاتی معاملے پر جھگڑا ہو گیا۔ جھگڑا پولیس کی موجودگی میں ہوا، جس ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔
ڈولفن پولیس کی موجودگی میں بلال سعید نے اپنے بھائی اور ایک خاتون سے جھگڑا کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ 10 جنوری کو سندر تھانے کی حدود میں پیش آیا۔
فوٹیج میں ڈولفن اہلکار بیچ بچاؤ کرواتے رہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بلال سعید نے اپنے بھائی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست بھی دی تھی، فریقین کے مابین صلح ہونے پر مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔
گلوکار بلال سعید کے مینجر کا کہنا ہے کہ ہم اس بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتے۔
Comments are closed.