بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکی ارکان پارلیمنٹ بھی بھارتی کسانوں کے حق میں آواز اٹھانے لگے

امریکی ارکان پارلیمنٹ بھی بھارتی کسانوں کے حق میں آواز اٹھانے لگے، الہان عمر نے بھارتی کسانوں سے اظہار یک جہتی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا کہ بھارت کو اپنے بنیادی جمہوری حقوق کا تحفظ کرنا ہوگا،کانگریس وومن ہیلے اسٹیونس نے بھی کسان مظاہرین پر طاقت کے استعمال پر شدید تحفظات کا اظہارکیا ہے۔

الہان عمر نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے کسان مظاہرین کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت کو اپنے بنیادی جمہوری حقوق کا تحفظ کرنا،معلومات کے آزاد بہاؤ کی اجازت دینا ، انٹرنیٹ تک رسائی بحال کرنااور مظاہروں کی کوریج کے لئے زیر حراست تمام صحافیوں کو رہا کرنا ہوگا۔

ایک اور رکن پارلیمنٹ ہیلے اسٹیونس نے کہا ہے کہ انہیں پرامن کسان مظاہرین پر طاقت کے استعمال پر شدید تحفظات ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.