مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ڈرامے باز حکمرانوں کو فردوس عاشق جیسی خادمہ ہی سوٹ کرتی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آپ جہاں دال کی دیگ دیکھتی ہیں وہاں کٹورا لے کر پہنچ جاتی ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عثمان بزدار نے ڈھائی سالوں میں کونسی دودھ اور شہد کی نہریں بہادی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خادمہ کبھی قوم کو عثمان بزدار کے فرنٹ مینوں کی وارداتیں بھی سنادیا کریں، روز وہی گھسی پٹی کہانیاں سنانے آجاتی ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پنجاب کے عوام اس وقت سب سے زیادہ مہنگائی اور بیروزگاری کا سامنا کر رہے ہیں۔
Comments are closed.