سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور دیگر کے خلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں نیب کے گواہ پر جرح مکمل کر لی گئی۔
احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی سماعت کی۔
دورانِ سماعت وکیلِ صفائی نے نیب کے گواہ ذوالفقار علی گوپانگ پر جرح مکمل کر لی۔
ریفرنس کی آئندہ سماعت پر دیگر ملزمان کے وکلاء گواہ پر جرح کریں گے۔
احتساب عدالت کی جانب سے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی مزید سماعت 15 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔
Comments are closed.