بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عدالت کا شہباز شریف کو جانے کی اجازت دینے سے انکار

لاہور کی احتساب عدالت نے آشیانہ ریفرنس کی سماعت کے دوران مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف کو جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

لاہور کی احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے کیس کی سماعت کی۔

آشیانہ ریفرنس کی سماعت کے دوران شہباز شریف نے احتساب عدالت سے روسٹرم پہ آ کر کچھ کہنے کی اجازت طلب کی۔

شہباز شریف نے عدالت سے استدعا کی کہ میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے لہٰذا مجھے جانے دیا جائے۔

جج امجد نذیر چوہدری نے کہا کہ آپ ضمانت پر ہوتے تو ٹھیک تھا، ابھی آپ کسٹڈی میں ہیں، آپ کو یہ سہولت نہیں مل سکتی، یہ قانونی تقاضہ ہے۔

لاہور کی احتساب عدالت کے جج نے مزید کہا کہ گواہوں کے بیانات قلم بند ہو رہے ہیں لہٰذا آپ کا عدالت میں موجود ہونا ضروری ہے۔

شہباز شریف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ آج شہباز شریف سے متعلق کوئی گواہ نہیں ہے۔

عدالت نے نیب کے گواہ کا بیان ریکارڈ کروا لیا اور کیس کی سماعت 11 فروری تک ملتوی کر دی۔

احتساب عدالت لاہور نے آئندہ سماعت پر نیب کے گواہوں پر وکلاء کو جرح کے لیے طلب کر لیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.