بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حلیم عادل شیخ سے صلح ہوگئی ہے، ارباب غلام رحیم

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اور سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ سے صلح ہوگئی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں اربا ب غلام رحیم نے کہا کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) سے کوئی ناراضی نہیں ہے بلکہ حلیم عادل شیخ سے بھی صلح ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کی ٹیم سندھ کی ترقی کے لیے مل کرکام کررہی ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے لاک ڈاؤن لگا کر سندھ کے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔

اُن کا کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان سندھ کے دورے پر صوبے کی اہم سیاسی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.