بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹیم میں نہ ہونے سے فرسٹریشن ہوتی ہے، شاداب خان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان کاکہنا ہے کہ فٹنس کی وجہ سے ٹیم میں نہ ہونے سے فرسٹریشن ہوتی ہے، میرے ہاتھ میں جو چیز نہیں ، میں اس کی ٹینشن نہیں لیتا، پاکستان ٹیم پنڈی ٹیسٹ میں بھی اچھا پرفارم کرے گی

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ سے متعلق ان کا کہنا ہے کہ امید ہے ٹیسٹ جیت کر پاکستان ٹیم سیریز اپنے نام کرے گی۔

شاداب خان نے کہا ہے کہ میں نہیں کھیل پا رہا تو اس کا مطلب یہ نہیں ٹیم اچھا نہیں کھیل رہی، پاکستان ٹیم اس وقت اچھا کھیل رہی ہے۔

انہوں نے پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ  کراؤڈ بڑی تعداد میں اسٹیڈیم آتا ہے جس سے ہماری حوصلہ افزائی ہوتی ہے، پی ایس ایل میں اگر کراؤڈ نہ ہوا تو اسے بہت مس کریں گے۔

شاداب خان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ فینز کو اجازت ملے گی اور وہ گراؤنڈ میں آئیں گے۔

اُن کا کرکٹر حسن علی سے متعلق کہنا تھا کہ حسن علی کی ہمیں ضرورت تھی اس لیے ہم نے پی ایس ایل میں اپنی ٹیم میں لیا، حسن علی ضرور پرفارم کرتا رہے گا اور ہمیں پی ایس ایل میں چیمپئین بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.