وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کل کی شکست نے جعلی راجکماری کے بیانیے اور سیاست کو بند گلی میں دھکیل دیا۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لاہور، ملتان، نارووال کے اشتہاریوں کو حلقے میں اتارا گیا۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پانچ مقدمات درج ہوئے اشتہاریوں سے اسلحہ برآمد ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے الیکشن کمیشن کو ہرممکن معاونت فراہم کی۔
انھوں نے کہا کہ ن لیگ کی جانب سے یونین کونسلوں میں پیسے بانٹے گئے، گزشتہ روز مافیا کے بتوں کو پاش پاش کیا گیا۔
فردوس اعوان کا کہنا تھا کہ جعلی راجکماری نے روایتی راگ قوم کو سنایا اور سلیکشن ہونے کا ڈھونگ رچایا۔
انھوں نے کہا کہ جعلی راجکماری بتائے ان کے امیدوار کو اتنے ووٹ کیسے ملے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عطا تارڑ اپنا نام بدلنے کی تیاری کریں، شاہی خاندان کے ذاتی ملازمین نے گالی گلوچ کی۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے کارکنان نے ووٹ کی مدد سے فتح حاصل کی، نذیر چوہان اور شہزاد اکبر کو انتہائی بیانات دینے سے گریز کرنا چاہیے۔
Comments are closed.