مالی میں بیک وقت 9 بچوں کو جنم دینے والی خاتون کا کہنا ہے کہ شروع میں تو وہ بچوں کی پرورش کےحوالے سے پرجوش تھیں لیکن اب تھک گئی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 9 بچوں کو بیک وقت جنم دینے والی مالی سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ خاتون نے بچوں کی پرورش کے حوالے سے دچسپ باتیں بتائیں۔
26 سالہ خاتون نے کہا کہ بچوں کیلئے 100 نیپیز اور 6 لیٹر دودھ ایک روز میں ہی استعمال ہوجاتا ہے۔
خاتون نے کہا کہ ان پریشانیوں کے باوجود وہ مزید بچوں کی خواہش رکھتی ہیں۔
9 جڑواں بچوں کے والد نے بتایا کہ وہ اپنے والدین کے اکلوتے تھے لیکن قدرت نے انہیں 9 بچے بیک وقت عطا کیے۔
واضح رہے کہ رواں برس مئی میں مالی کی 26 سال کی خاتون کے ہاں 9 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔
مالی کی وزیر صحت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ماں اور تمام 9 بچےصحت مند ہیں، خاتون کی5 بچیوں اور4 بچوں کی پیدائش مراکش کےاسپتال میں ہوئی۔
پیدائش سےقبل الٹراساونڈ میں 7 بچوں کی نشاندہی ہوئی تھی۔
Comments are closed.