وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام اب تبدیلی چاہتے ہیں۔
کراچی میں ممتاز بھٹو کے انتقال پر اُن کے بیٹے سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سندھ کی بڑی سیاسی شخصیات پیپلز پارٹی سے نالاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت پی ٹی آئی عوام کی پسند ہے، سندھ میں ہماری ملاقاتوں سے لوگوں کو گھبراہٹ کیوں ہوتی ہے؟
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ سندھ میں ویکسین کو بھی نہیں بخشا گیا، تھرپارکر میں بھیل کمیونٹی کے ساتھ جو کیا گیا وہ سب کے سامنے ہے۔
Comments are closed.