بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیالکوٹ: ضمنی انتخاب، PTI لیگی کارکن آمنے سامنے

سیالکوٹ کے پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 38 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے دوران پی ٹی آئی اور نون لیگی کارکن آمنے سامنے آگئے۔

پولنگ اسٹیشن وارڈ 122 اور 123 پر پاکستان تحریکِ انصاف اور مسلم لیگ نون کے کارکنوں میں ہاتھا پائی ہوئی ہے۔

پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 38 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے، صبح 8 بجے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔

پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول میں رینجرز نے مشتعل کارکنان میں بیچ بچاؤ کرایا۔

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں اور رینجرز نے صورتِ حال پر قابو پا لیا اور پولنگ کا عمل بلا تعطل جاری ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ کسی بھی طرح کی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے نفری موجود ہے۔

سیالکوٹ پولیس کے مطابق صورتِ حال کنٹرول میں ہے اور پولنگ کا عمل جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.