بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلاول کے مستقبل کے سوال پر شاہ محمود کا کرارا جواب

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مستقبل کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے صحافی کو کرارا جواب دیا۔

کراچی میں سینئر سیاستدان ممتاز بھٹو کی تعزیت کے لیے آئے ہوئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سے صحافی نے سوال کیا کہ بلاول بھٹو زرداری کا مستقبل آپ کیسے دیکھ رہے ہیں؟

شاہ محمود قریشی نے جواب دیا کہ میرے پاس علمِ نجوم کا پورٹ فولیو نہیں ہے۔

قومی اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی آمنے سامنے آگئے، بلاول بھٹو زرداری نے شاہ محمود قریشی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ ممتاز بھٹو کے درجات بلند کریں(آمین)، پورے پاکستان میں ممتاز بھٹو کے تعلقات تھے۔

انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ ہمارے تعلقات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں، چین میں ہم نے اپنے تعلقات اور سی پیک پر بات چیت کی۔

وزیرِ خارجہ نے صحافیوں کو بتایا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے چینی ہماری مدد کر رہے ہیں، چینیوں کو نشانہ بنایا گیا، اس میں ہمارے پاکستانی بھائی بھی زخمی ہوئے۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ میری ایک تقریر سے بلاول بھٹو زرداری اتنا پریشان ہو جائیں گے، پیپلز پارٹی کے قائد نے کہا کہ یہ مجھے بچپن سے جانتے ہیں، میں ان کو تب سے جانتا ہوں جب یہ جھڑکیاں کھاتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ قوتیں نہیں چاہتیں کہ پاکستان میں ترقی ہو، وہ قوتیں سی پیک کے خلاف ہیں، جو ایسی بزدلانہ کارروائیاں کرتے رہیں گی۔

شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا ہے کہ چین کے ساتھ ہماری دوستی ایک دن کی نہیں، 7 دہائیوں کی ہے، حکومتیں اور چہرے بدلتے رہے مگر تعلقات بڑھتے رہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.