امریکا نے ایرانی وزیر خارجہ کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ جوہری ڈیل بحال کرنے سے متعلق ایران کی تجویز قبول کرنا قبل ازوقت ہوگا۔
ترجمان محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کی تعمیل پر واپس آیا تو امریکا بھی ایسا ہی کرے گا۔
نیڈپرائس کا مزید کہنا تھا کہ تہران سے براہ راست بات چیت اور تجویز ماننے کے نقطے پر پہنچنے سے پہلے اتحادیوں، شراکت داروں اور کانگریس سے مشاورت کی جائے گی۔
واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا تھا کہ امریکا جوہری معاہدے میں واپس آئے تو ایران فوری ردعمل دےگا۔
فریقین کو ایٹمی ڈیل پر لانے کے لیے یورپی یونین نے کوششیں تیز کردیں۔
Comments are closed.