بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کےپی ضمنی انتخاب، فرنٹئیر کور خیبرپختونخوا کی تعیناتی کی منظوری

وفاقی کابینہ نے کے پی ضمنی انتخاب میں فرنٹئیر کور خیبرپختونخوا کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ ویزا پالیسی کو مزید سہل بنانے سے متعلق کابینہ کمیٹی کی سفارشات کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایجوکیشن ریفارمز کے تحت اسکولوں کے بچوں کیلئے200بسیں چلانے کی پالیسی کی منظوری دی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت مسنگ پرسنز کے معاملے کے مستقل حل سے متعلق پرعزم ہے۔ موجودہ حکومت کے دور میں مِسنگ پرسنز کا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.