آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی 2021ء کے انتخابات کے سلسلے میں 33 حلقوں میں پولنگ کے پہلے مرحلے کے تحت الیکشن ڈیوٹیاں سر انجام دینے والے سرکاری ملازمین کی پولنگ جاری ہے۔
الیکشن ڈیوٹی پر مامور 27 ہزار سے زائد سرکاری ملازمین آج اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔
پولنگ ڈیوٹی پر مامور 5 ہزار 114 پریذائیڈنگ آفیسرز آج اپنا ووٹ پول کریں گے۔
پولنگ ڈیوٹی پر مامور 7 ہزار 336 پولنگ آفیسر، 14 ہزار 672 پولنگ اسسٹنٹ اور سیکیورٹی کیلئے تعینات پولیس اہلکار بھی اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔
ملازمین کے ووٹ کے نتائج 25 جولائی کے انتخابات کی سرکاری گنتی میں شامل کیئے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے ریٹرننگ افسروں کے دفاتر کو آج کی ووٹنگ کے لیے پولنگ اسٹیشن قرار دیا گیا ہے۔
Comments are closed.